جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ(ن) کے ممبر ذوالقرنین حیدر قبضہ گروپ کی سرپرستی کر رہے ہیں, صدیق الفاروق ن

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ،ننکانہ صاحب (آن لائن)ننکانہ کے علاقہ نائن اولڈ سٹریٹ روڈ پر کروڑوں روپے کی قیمتی اراضی کو بازیاب کرانے کیلئے متروکہ وقف املاک کے سرکاری ملازمین ، پولیس اور قابضین کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا آزادانہ استعمال ، قابضین کی فائرنگ سے دو سرکاری ملازم شدید زخمی جبکہ 14 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والے محمد بابر اور محمد صادق کو مخدوش حالت میں ڈی ایچ کیو شیخوپورہ ہسپتال لایا گیا جبکہ قابضین نے دو سرکاری گاڑیاں بھی نذر آتش کردیں فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس اور ہر طرف ٹریفک بھی بلاک ہوگئی ضلع بھر کی پولیس نے قابضین کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب بائی پاس کے قریب علاقہ نائن اولڈ سٹریٹ روڈ پر محکمہ اوقاف کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مشتعل افراد نے محکمہ اوقات کے دفتر کو آگ لگا دی ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی گاڑی پر پتھراﺅ بھی کیا گیا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ، آگ کے باعث دفتر کا ریکارڈ اور فرنیچر جل گیا۔ پولیس اور قابضین کے درمیان فائرنگ سے دو سرکاری ملازم سمیت چودہ پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے، ہنگامہ آرائی میں دو گاڑیاں بھی نذر آتش کر دی گئیں علاقے میں کشیدگی کے باعث ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہو گیا۔ مشتعل مظاہرین نے قابضین نے محکمہ اوقات کے دفتر کو آگ لگا دی اور دو گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں مشتعل مظاہرین نے چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی گاڑی پر پتھراﺅ کیا ۔ پولیس اور قابضین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 سرکاری ملازمین شدید زخمی بھی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے فائرنگ کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ متاثرین نے بتایا کہ جب ہم نے تعمیرات بنائی تھی تو اسوقت ہمیں کسی نے نہیں روکا اور اب ہم نے لاکھوں روپے لگا کر اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر کے تعمیرات کی ہیں۔چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی ذوالقرنین حیدر قبضہ گروپ کی سرپرستی کر رہے ہیں اور وہ مجھے جان سے مارنا چاہتے ہیں ، اےم پی اے ذوالقرنےن ڈوگر اورےہااں کے کونسلر چوہدری رےا ض قبضہ گروپ ہے قبضہ گروپ کواےم پی اے ذوالقرنےن لےڈ کر رہا ہے اور چوہدری رےا ض ا س کے دست راست ہےں ان گرپوں نے 4 کروڑ روپے مالےت کی اراضی پر قبضہ جماےا ہو ا ہے 45کنال کے قابضےن کو قانونی طور پر نوٹس بھجوا دےئے ہےں چوہدری رےاض اور اےم پی اے ن لےگ کے لبادے مےں ےہ کا م کر رہے اور ےہی لوگ دفتر پر حملے کے ذمہ دار ہےں ان کے خلاف کار سرکار مےں مداخلت کے مقدما ت درج کےئے جائےں گے ےہ زمےن ٹرسٹ کی ہے ےہ زمےن ان لوگوں سے واپس لی جائے گی آئی جی پنجاب اور وزےر اعلیٰ پنجاب شہباز شرےف سے اس معاملے پر تفصےلی بات کر وں گا اور ان قبضہ گروپ کے کالے کرتوت بتاﺅ ں گا ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…