کوہستان (آئی این پی) کوہستان میں میٹھا پانی کے قریب شاہرائے قراقرم پر تیز رفتار کارکھائی میں جا گری،حادثے میں خواتین سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتہ کو پولیس ذرائع کے مطابق بشام سے کوہستان جانے والی کارمیٹھا پانی کے قریب شاہرائے قراقرم پر گہری کھائی میں جا گری ، افسوسناک حادثے میں خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کوہستان کے علاقے پٹن سے تھا۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیونگ میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور شناخت کےلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔