ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چین کے اعلیٰ عہدیدار کی شہباز شریف کو مبارکباد، وجہ کیا تھی ؟ جانئے

datetime 14  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاک چین کا پاکستان کیلئے ایک عظیم تحفہ ہے جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی‘سی پیک کے تحت منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے‘سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے‘تکمیل سے خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے چین کے قونصل جنرل یوبورن نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سی پیک کے تحت منصوبوں پر جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ پاک چین دوستی دنیا میں بے مثال ہے، جبکہ سی پیک کے تحت پنجاب سمیت پاکستان بھر میں منصوبوں پر تیزرفتاری سے کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، سی پیک کے تحت منصوبوں کی تکمیل سے خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا ترقیاتی منصوبوں میں دوسو پندرہ ارب روپے کی بچت ایک شاندار کارنامہ ہے جس پر شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…