ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، علاج کی غرض سے آئی لڑکی کو مسیحاؤں نے ہوس کا نشانہ بناڈالا

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کے ایس آئی یوٹی اسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والی لڑکی کو مسیحاؤں نے اپنی ہوس کا نشانہ بناڈالا،واردات میں چار ڈاکٹر اور انکے دو ساتھی ملوث ہیں، طبی معائنے میں ذیادتی کی تصدیق پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔حیدر آباد قاسم آباد کی رہنے والی 24سالہ لڑکی گردے کے مرض میں مبتلا اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانس پلانٹ میں اسکا علاج چل رہا تھا،، متاثرہ لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ ہم ڈائیلیسیز کیلئے اسپتال آئے تھے، جہاں ڈاکٹروں اور انکے ساتھیوں نے میری بہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔وہ گزشتہ روز ڈائیلیسیز کرانے اسپتال پہنچی تو اسے رات دیر سے بلوایا گیا۔متاثرہ لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ رات گئے جب ہم اسپتال دوبارہ پہنچے تو ڈاکٹر اسے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گئے ۔طبی معائنے میں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ لڑکی کو ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جسکی بنا پر پولیس نے واردات کی ایف آئی آر درج کر کے باقائدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔اس اسپتال کا اصول ہے کہ مریض کے ساتھ کسی کو رکنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، متاثرہ لڑکی کی بڑی بہن کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے مریضوں کو اسپتال کے اعتماد کی بنا پر تنہا چھوڑتے ہیں لیکن مسیحاؤں کے ظلم سے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ،، انہوں نے مطالبہ کیا کہ واردات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کر سکے ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیادتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ،مریضہ حیدرآباد کی رہائشی ہے اور ڈائیلیسیز کے لیے اسپتال میں زیر علاج تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…