اسلام آباد(این این آئی)سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کا کہناتھا کہ وزیراعظم نوازشریف کو حالات خراب ہونے سے قبل استعفیٰ دیدینا چاہیے ،پانی سر سے گزرتا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کیلئے سینیٹ سے منظور کردہ ٹی او آر چیف جسٹس کو بھجوائے جائیں ،حکومت کو معلوم ہوناچاہیے تھا کہ قرضہ معافی کیس پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر التوا ء ہے ۔ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں 70اجنبی لوگ بیٹھے ہیں