ٰفیصل آباد(این این آئی) فیصل آباد کے نواحی علاقے میں نوجوان نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملت ٹاؤن میں نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور بعد میں خود کو گولی مارلی ۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم عثمان ایک لڑکی کو پسند کر تا تھا اور شادی کا خواہشمند تھااور اس سلسلے میں اس نے حمیرا کے گھر رشتہ بھی بھیجا تاہم لڑکی حمیرا کے گھروالوں نے رشتے سے انکار کر دیا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر انتہائی قدم اٹھایا ۔واقعہ کے بعد مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی اور دونوں کو ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ہلاکت کی تصدیق کردی ٗ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش شروع کردی ۔