منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ضمانت کے بعد ’’حالات‘‘ بدل گئے، نیئر حسین بخاری کے جواب پر پولیس ششدر

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے عبوری ضمانت کے بعد مقدمے کی تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار پر تشدد کیس میں نیئر حسین بخاری عدالت سے عبوری ضمانت کرانے کے بعد اب تھانہ مارگلہ میں جا کر شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ نیئر حسین بخاری اور انکے بیٹے کو پولیس حکام کی جانب سے بار بار طلب کیا جا رہا ہے مگر وہ مقدمے کی تفتیش میں شامل نہیں ہورہے ہیں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نیئر حسین بخاری اور انکے بیٹے کومقدمے میں شامل تفتیش ہونے کیلئے متعدد بار طلب کیا گیا تاہم تاحال انہوں نے اس حوالے سے رضامندگی کا اظہار نہیں کیا ۔یاد رہے کہ نیئر حسین بخاری نے عدالت میں داخلے کے وقت روکے جانے پر سکیورٹی اہلکار کو تھپڑ مارا تھا جس کے بعد ان پر تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر کے گرفتارکرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم نیئر حسین بخاری نے 6مئی کو عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی اور عدالت نے پولیس حکام کو ہدایت کی تھی کہ معاملے کی تفتیش رپورٹ 16مئی تک مکمل کرکے عدالت میں جمع کرائی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…