کوئٹہ ( این این آئی ) نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے پیر کے روز نیب میں پیش ہونے کا اعلان کردیا ۔نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابقہ مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے ملک چھوڑنے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے حلقہ انتخاب خالق آباد کے دورے پر ہوں جہاں پر موبائل نیٹ ورک موجود نہیں جس کے باعث میرارابطہ میڈیا سے منقطع رہا ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ میر خالد خان لانگو نے کہاکہ میڈیا میں میرے بارے میں ملک چھوڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں میں اپنے حلقہ انتخاب میں موجود ہوں اور انشاء اللہ پیر کو نیب میں پیش ہونگا۔ میر خالد لانگو کے اچانک منظر عام پر آنے کے بعد ان کے بارے میں کابل جانے کی خبروں نے دم توڑ دیا اور وہ اپنے حلقہ انتخاب خالق آباد کے دورے پر ہیں اور پیر کو وہ نیب میں پیش ہونگے واضح رہے کہ نیب نے ا ن کو طلب کرنے بارے میں سمن بھی جاری کیا ہے ،