لاہور( این این آئی)ریسٹورنٹ انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے انعامات دینے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ انتہائی خوشگوار موڈ میں دکھائی دئیے اور انکے چٹکلوں سے تقریب کشت زعفران بن گئی ۔وزیر اعلی شہباز شریف نے قیمتی گھڑیوں کا کاروبار کرنے والے تاجر کو سال میں ایک گھڑی قرعہ اندازی میں تحفہ دینے پر قائل کر لیا۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے تقریب میں شریک قیمتی گھڑیوں کا کاروبار کرنے والے تاجر سے پوچھے بغیر کہا کہ انکی طرف سے ہر ماہ گھڑی قرعہ اندازی میں تحفہ کے طو رپر ددی جائے گی جس پر شہبازشریف خود بھی ہنس پڑے اور ہال میں بھی بھرپور قہقہ بلند ہوا ۔ شہباز شریف نے تاجر سے گھڑی کی مالیت پوچھی تو انہوں نے ایک لاکھ قیمت بتائی ۔جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سال میں ایک گھڑی قرعہ اندازی میں تحفہ دیں گے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اگر 12 گھڑیوں کا کہتا تو باہر جا کر مجھ ہی سے پیسے مانگ لیتے جس پر تمام شرکاء نے دوبارہ بھرپور قہقہ لگایا۔