اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران اپوزیشن کو قابو کرنے کا انوکھا حل،حکومت نے وہ اعلان کردیا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،حکومت نے پیر کوقومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم کی تقریر کے بعد کسی رہنما کو بولنے کی اجازت دینا یا نہ دینا سپیکر کی صوابدید ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پیر کے روزقومی اسمبلی کا اجلاس سرکار ی ٹی وی پر براہ راست دکھایا جائیگا ٗوزیراعظم نوازشریف کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر بھی نشر ہو ں گی۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر کیا ہو گا ،سب کچھ وزیراعظم ایوان میں ہی بتائیں گے ،قومی اسمبلی کے سپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ نوازشریف کے بعد کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں ۔