منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کوآخری مہلت

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مینوئل اسلحہ لائسنس ہولڈر ز کو اپنے لائسنس کی تجدید کیلئے آخری بار 6ماہ کی توسیع دینے کااعلان کرتے ہوئے ای پاسپورٹ شروع کر نے کی اصولی منظوریدیدی ہے ٗ اسلحہ لائسنس کی تجدید نہ کرانے پر خودبخود یہ لائسنس منسوخ ہو جائیں گے ۔ جمعہ کووزارت داخلہ میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، خصوصی سیکرٹری داخلہ ،ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹ کے علاوہ وزارت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران بتایاگیاکہ گزشتہ سال دسمبر میں اسلحہ کی تجدید کی مہم ختم ہونے پر ایک لاکھ 80ہزار اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرائے گئے یاان کی وزارت داخلہ سے تصدیق کی گئی ٗ اس مہم کے دوران 8ہزار سے زائد اسلحہ لائسنس جعلی نکلے ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جعلی لائسنس رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کااندراج کیاجائے اور ایف آئی اے اس کی تفصیلی انکوائری کاانعقاد کرے ۔ وزیر داخلہ کو بتایاگیاکہ بقیہ لائسنسوں کی تجدید نہ ہونے کی ایک وجہ لائسنس ہولڈرز کی آگاہی نہ ہونا بھی ہے ۔ گزشتہ تجدید ی مہم کے دوران عوام کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں میڈیارپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ اور نادرا کو ہدایت کی کہ وہ اس بارے میں آگاہی کیلئے فعال میڈیا مہم شروع کریں اور تجدید نو کے عمل میں بیوروکریسی کے طرز عمل کی مشکلات کو ختم کریں۔ اس موقع پر ڈی جی امیگریشن و پاسپورٹس نے اجلاس کو ای پاسپورٹ کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بتایاکہ ہر ای پاسپورٹ پر نصب مائیکرو چپ سے مسافر کی مستند نشاندہی میں مدد ملے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی سفری دستاویز ات کے غلط استعمال اور اس میں رد وبدل سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو بڑا نقصان پہنچا ہے جو ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ انسانی سمگلروں کی جانب دستاویزات میں رد وبدل روکنے کیلئے ضروری ہے کہ ایسی دستاویز ات ہوں جن کی نہ تو نقل بنائی جاسکے اور نہ ہی ان میں کوئی ٹمپرنگ ممکن ہو ۔وزیرداخلہ نے کہاکہ ہم ای پاسپورٹ متعارف کروا کر انسانی سمگلنگ کی لعنت کا پاکستانی سرزمین سے خاتمہ چاہتے ہیں جوکہ ایک بین الاقوامی مسافروں کیلئے مستقبل میں نئی ڈیجیٹل دستاویز ہو گی۔ وزیرداخلہ کو بتایاگیاکہ ای پاسپورٹ میں ترمیم کے ذریعے پاسپورٹ حکام اور پاکستانی امیگریشن کاعملہ مزید درکار اطلاعات شامل کر سکے گا۔ وزیر داخلہ نے ڈی جی آئی ایم پی اے ایس ایس کو ہدایت کی کہ ای پاسپورٹ کی پرنٹنگ اور معیار کیلئے مستقل بنیادوں پر جدید ٹیکنالوجی کی حامل جدید ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینیں حاصل کی جائیں۔یہ ای پاسپورٹ پراجیکٹ 2017ء میں مکمل طور پر آپریشنل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…