اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ قانونی ماہرین سپریم کورٹ کے خط کا جائزہ لے رہے ہیں ٗ اپوزیشن تذبذب کا شکار رہی ٗاپوزیشن کو ضد چھوڑ کر قابل عمل حل پر متفق ہونا پڑیگا ٗ کمیشن تشکیل پائیگا اور ہم سرخروہونگے ۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن ہمیشہ گول پوسٹ تبدیل کرتی رہی ہے ٗ اپوزیشن کوضدچھوڑکرقابل عمل حل پرمتفق ہوناپڑیگاانہوں نے کہاکہ انکوائری کمیشن کی تشکیل قانونی مسئلہ ہے ،اپوزیشن سیاسی نہ بنائے۔ پرویز رشید نے کہاکہ قانونی ماہرین سپریم کورٹ کے خط کاجائزہ لے رہے ہیں ٗ اپوزیشن تحقیقات کے حوالے سے ہمیشہ تذبذب کاشکاررہی ٗپرویزرشید نے کہاکہ کمیشن تشکیل پائیگااورہم سرخرو ہوں گے انہوں نے کہاکہ حکومت اپوزیشن سے مشترکہ ٹی اور آر پر بات چیت کیلئے پہلے ہی تیار تھی ٗپرویز رشید نے کہاکہ ہم بے لاگ،صاف شفاف اور بلاامتیاز احتساب چاہتے ہیں ٗاپوزیشن سپریم کورٹ کے تقدس کا خیال رکھے،متنازعہ بیانات سے گریز کرے۔