حیدرآباد(این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماسید مصطفی کمال نے لندن میں ایم کیوایم کے قائد کے گھر کے باہراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں پاک سرزمین پارٹی کا پہلا بیرون ملک آفس قائم کریں گے۔وہ جمعہ کو دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کررہے تھے ۔مصطفی کمال نے کہا کہ لندن میں پارٹی آفس کھولنا اب ضروری ہوگیا ہے، کل کی تقریر میں متحدہ کے قائد نے جو لہجہ اختیار کیا اس سے ہمیں اپنی کامیابی پر یقین ہوگیا ہے، ایک ہارے ہوئے انسان کی جو باڈی لینگویج ہوتی ہے انہوں نے وہ تمام مغلظات بکی ہیں،ہم متحدہ کے کارکنوں کو جو بتارہے ہیں، انہوں نے تصدیق کردی کہ وہ سو فیصد ٹھیک ہے ۔اس موقع پر ایم کیوا یم کے سیکٹرانچارج راحیل قائم خانی نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد نے کل پھر چند گھنٹوں کے لیے فاروق ستار کو قیادت دے دی، انہوں نے اپنے آخری سانس تک قیادت کسی کو دینی نہیں ہے، اس اقدام سے مجھے فاروق بھائی کی زندگی پرتشویش لاحق ہے، فاروق ستار کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں ،اگر متحدہ کے قائد فاروق ستار کو سربراہی دے رہے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ فاروق ستار کودنیا میں نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکیورٹی ادارے فاروق ستار کو سیکیورٹی دیں، فاروق بھائی خود بھی اپنا خیال رکھیں،پارٹی میں ماضی کی ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں، متحدہ کے قائد نے نام لے لے کر گالیاں دی ہیں، ہمیں جو گالیاں بکیں ہم تو وہ لہجہ اختیار ہی نہیں کرسکتے، ایم کیو ایم والے ہمارے لہجے کی شکایت کرتے ہیں، ان کے آدمی نے ہی تو سکھایا ہے،ہم نے کسی کے دفتر پر جاکر قبضہ نہیں کیا،الطاف حسین کچھ حیثیت نہیں رکھتے، یہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی اور پاکستان کی سالمیت کے درمیان لڑائی ہے،الطاف حسین تو ایک مہرہ ہیں،دشمن الطاف حسین کے ذریعے حتی الامکان کوشش کریں گے کہ یہاں افرا تفری ہو،ان تمام شرارتو ں کا جواب لندن میں الطاف حسین کے گھر کے باہر دیں گے،اب پاکستان میں کہیں نہیں، لندن میں الطاف حسین صاحب کے گھر پر مظاہرہ ہوگا۔
’’بھائی‘‘ کولندن میں جھٹکا،مصطفی کمال نے بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































