فیصل آباد ( این این آئی ) راجہ ریاض کے اعلان پر جیالوں کاکاحیرت انگیز ردعمل،تحریک انصاف میں نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا،راجہ ریاض کی شمولیت کی اطلاعات پر تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کی طرف سے شدید تحفظات سامنے آگئے،سابق قائد حزب اختلاف و پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر جیالوں نے جشن منایا ،ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جناح کالونی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے راجہ ریاض کی طرف سے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر بھرپور جشن مناتے ہوئے انکے پوسٹر پر جوتے برسائے۔ اس موقع پر جیالوں نے مٹھائیاں بھی تقسیم کی جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی ڈالا گیا ۔سابق قائد حزب اختلاف و پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض کی شمولیت کی اطلاعات پر تحریک انصاف کے بعض رہنماؤں کی طرف سے شدید تحفظات سامنے آئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق چند روز قبل بنی گالہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے شاہ محمود قریشی کے ذریعے عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا وعدہ کیا اور 20 مئی کو فیصل آباد جلسے میں اعلان کرنے کا یقین دلایا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف فیصل آباد کے مقامی رہنما جلسے کے انتظامات پر بریفنگ دینے کیلئے بنی گالہ گئے تو ان رہنماؤں نے عمران خان کے سامنے اپنے شدید تحفظات ظاہر کرتے ہوئے راجہ ریاض کی گیس چوری کے مقدمات جیسے کئی الزامات کے ثبوت بھی عمران خان کو پیش کئے اور دعوی کیا کہ راجہ ریاض کی شمولیت سے تحریک انصاف کو نقصان ہو گا۔