کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کی تفتیش میں پولیس کو پیش رفت ہوئی ہے۔ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے۔کراچی میں بدھ کی شب فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں تبلیغی جماعت کے اراکین پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوششیں تیز کردی ہیں۔پولیس نے دو زخمیوں چاند محمد اور حمید سمیت 4 افراد کے بیانات قلم بند کرلیے گئے ہیں جبکہ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان انتہائی تربیت یافتہ تھے۔فائرنگ کرنے والے ملزم نے چلتی ہوئی موٹرسائیکل پر اپنی پوزیشن تبدیل کی اور پلٹ کر بیٹھ گیا۔دونوں ملزمان نے کالی شرٹس اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔