ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

غفار ذکری کو راستے سے ہٹانے کاحکم کس نے دیا؟ عزیر بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عزیر بلوچ کے جے آئی ٹی میں سندھ پولیس سے متعلق سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2010میں سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے فون کرکے فاروق اعوان کے گھر آنے کو کہا۔ سی سی پی او نے میٹنگ کے دوران بتایا کہ غفار ذکری اور اسکے ساتھی لیاری میں دہشت گردی پھیلارہے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سی سی پی او وسیم احمد نے غفار ذکری کو راستے سے ہٹانے کاحکم دیا۔غفار ذکری کے قتل کے لئے عزیر بلوچ نے ایس ایچ او کلری اور بغدادی اپنی مرضی کا لگانے کا مطالبہ کیا۔ملزم نے ایس ایچ او یوسف بلوچ کی سفارش پر اقبال بھٹی کو ایس پی لیاری لگوایا۔عزیر بلوچ نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سے سفارش کرکے ایس ایچ او کلری، بغدادی اور سپر مارکیٹ لگوائے۔ایس ایچ اوز میں انسپیکٹر امتیاز نیازی، بابر حمید، ثنااللہ، ملک ایوب، عابد تنولی، جاوید بلوچ اور چاند خان نیازی شامل ہیں۔2009 میں قادر پٹیل نے محمد رئیسی کو عزیر بلوچ کی سفارش پر لیاری کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کروایا۔ عزیر بلوچ محمد رئیسی سے ہر مہینے 2 لاکھ روپے ماہانہ بھتہ لیتا تھا۔انکشافات کے باوجود سابق سی سی پی وسیم احمد اور ایس ایس پی فاروق اعوان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…