منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

راجہ ریاض کی تحریک انصاف میں شمولیت،یوسف رضا گیلانی بھی بول پڑے

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پانا ما لیکس پر وزیر اعظم نواز شریف بند گلی کی جانب جا رہے ہیں ،جوڈیشل کمیشن کے لئے قانون سازی کی ضرورت ہے ،پانا ما لیکس پر مشترکہ اپوزیشن کی کمیٹی نے ٹی او آرز بنائے ہیں اور اس میں قانونی ماہرین بھی شامل ہیں لہٰذا آئندہ کا فیصلہ بھی وہی کریں گے ،اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہیں ،لوگ آتے جاتے رہتے ہیں تاہم راجہ ریاض کا پی ٹی آئی جوائن کرنے کا فیصلہ ذاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاستدان کشیدہ صور ت حال میں بھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے اور پانا ما لیکس پر تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے بھی مذاکرات کا سلسلہ بند نہیں ہو نا چاہئے ،سیاست مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کیلئے پل بناتے ہیں نہ کہ دیواریں ۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب عمران خان نے چار حلقوں کی بات کی تب بھی پارلیمنٹ نے ہی قانون سازی کی تھی اور اب جوڈیشل کمیشن کے لئے بھی قانون سازی پالیمنٹ میں ہی ہو گی ، سینٹ او ر قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اپوزیشن لیڈر موجود ہیں جو دیگر تمام جماعتوں کو اس معاملے پر ساتھ لیکر چل رہے ہیں ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم اور بااختیار ادارہ ہے جس میں اٹھارہ کروڑ عوام کے منتخب نمائندے موجود ہیں تاہم ہمیں اداروں کو کمزرو کرنے کی بات نہیں کرنی چاہئیے بلکہ ہمیں اپنے ادارے کو مضبوط کرنا چاہئے ۔ہمیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا جس سے پارلیمنٹ کمزور ہو ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حصہ ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی بہت بڑی جماعت ہے جس میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں تاہم راجہ ریاض کا پی ٹی آئی جوائن کرنے کا فیصلہ ذاتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پانا ما لیکس پر مشترکہ اپوزیشن کی کمیٹی نے ٹی او آرز بنائے ہیں اور اس میں قانونی ماہرین بھی شامل ہیں لہذاآئندہ کا فیصلہ بھی وہی کریں گے ۔انہوں نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر افغان اور امریکی سکیورٹی فورسز کر شکریہ بھی ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…