ڈھاکہ (نیوزڈیسک) بنگلہ دیش میں پاکستانی سکول کی پرنسپل یاسمین کے گھر پر ڈھاکہ پولیس نے چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ خاتون پرنسپل کو حراست میں نہیں لیاگیا بلکہ وہ حفاظتی تحویل میں ہیں ، بنگلہ دیشی حکام سے رابطے میں ہیں ، معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ بنگلہ دیش سے نجی ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش کی حسینہ واجد کی حکومت بلاجواز معاملات کو ہوادے رہی ہے اور اْنہیں اعلیٰ بنگالی حکام کے حکم پر گرفتار کیاگیا۔قبل ازیں سینئر اینکر اور تجزیہ نگار حامد میر نے انکشاف کیاکہ پاکستان کے ’سٹی سکول سسٹم ‘ کی ڈھاکہ میں موجود برانچ کی پرنسپل کے گھر پر ڈھاکہ پولیس نے چھاپہ مارا جس دوران خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھے ، جاتے ہوئے پولیس اہلکار یاسمین کو بھی ساتھ لے گئے تاہم کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ۔