لنڈی کوتل/اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم بارڈر کراسنگ پر باڑ لگانے کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ٗکراسنگ بند رہی ٗ دونوں ممالک نے اپنے اپنے سرحدی علاقوں میں اضافی فوج اور بکتر بند گاڑیاں تعینات کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تنازعہ کے باعث سرحد پار معمول کی نقل و حرکت معطل رہی تاہم چند میتوں اور ان کے ساتھ سوگواران کو پاکستان سے افغانستان جانے کی اجازت دی گئی۔نقل و حرکت معطل ہونے کے باعث ہزاروں پاکستانی اور افغانی شہری سرحدی علاقوں میں پھنسے رہے، اور سرحد کھلنے کی امید ختم ہونے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ گئے۔سرحدی بندش کے باعث مارکیٹیں، ریسٹورنٹس اور کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے دفاتر بند ہیں، کسٹم اور مقامی انتظامیہ کے دفاتر میں بہت کم حاضری دیکھی گئی سرحدی گزرگاہ کے ساتھ واقع ٹیکسی اسٹینڈ بھی ویران دکھائی دیئے سرحد پر باخبر ذرائع نے بتایا کہ سرحد دوبارہ کھولے جانے کے حوالے سے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔دوسری جانب پاکستانی حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک افغان حکومت، پاکستانی علاقے میں خاردار باڑ لگانے کے حوالے سے اپنے اعتراضات واپس نہیں لیتی اور افغان شہریوں کی سرحد پار غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے پاکستان کی مدد کی یقین دہانی نہیں کراتی تب تک سرحد بند رہے گی۔پاکستانی سرحدی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خاردار باڑ لگانے پر اعتراض اٹھانے والے افغان بارڈرگارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں خاردار باڑ لگانے میں مکمل طور پر آزاد ہیں انہوں نے کہاکہ سرحد پر باڑ لگانے کا مقصد غیر قانونی اور خفیہ سرحدی گزرگاہوں کو بند کرنا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک کے بارڈر گارڈز کے درمیان کسی جھڑپ کے امکانات کے تاثر کو زائل کرتے ہوئے کہا کہ اضافی فوج اس لیے تعینات کی گئی ہے تاکہ سرحد کھلنے کے بعد مسافروں کے اچانک بڑھنے والے رش کو کنٹرول کیا جاسکے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بچوں کے ب فارم ۔۔ والدین کے لئے بڑی خبر
-
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
سکولوں کے حوالے سے نیاحکمنامہ جاری
-
سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری
-
عرب ملک نے تارکین وطن کے لیے دروازے کھول دیئے
-
اسلام آباد، راولپنڈی میں خوفناک دھماکے کی آواز، فلائٹ آپریشن کچھ دیر کیلئے معطل
-
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سکولوںکی چھٹیوں بارے اہم فیصلہ متوقع
-
کامران ٹیسوری کو گورنر سندھ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ فاروق ستار کا حیران کن دعویٰ
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
بجلی صارفین کے لیے نیا ضابطہ کار جاری، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
گھر خریدنے یا بنانے کیلئے قرض سکیم میں تبدیلیوں کی منظوری
-
ثنا جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا،گلوکار عمیر جیسوال کی تصدیق
-
پاکستان میںامریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

















































