اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بیوی کے اثاثے چھپانے کے خلاف پی ٹی آئی نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کیپٹن صفدر کے خلاف بیوی کے اثاثے چھپانے کا کیس دائر کیا گیا ہے اب قوم الیکشن کمیشن کے اپنے قوانین پر عملدر کی منتظر ہے۔ ہمارے نبی حضرت محمد ؐ نے فرمایا کہ بہت سی قومیں کمزوروں کیلئے الگ اورطاقتور لوگوں کیلئے علیحدہ قوانین کی وجہ سے برباد ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ دستاویزی ثبوت آنے کے باوجود نیب پاناما پیپرز پر کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ حالانکہ نیب کے قوانین کے مطابق ایسے معاملات پر فوری ایکشن کی ضرورت ہے ۔ اگر نیب چیئرمین پاناما پیپرز لیکس پر ایکشن نہیں لیتے تو یہ نیب کے قانون یو ٗ ایس 9 (a) 1999 کی خلاف ورزی ہوگی۔