فیصل آباد (نیوز ڈیسک)سا بق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض پارٹی چھوڑ کر نہیں گئے بلکہ انہیں نکا لا گیا ہے 20مئی کے جلسے پی ٹی آئی کا دو پٹہ پہنیں گے۔ تفصیلات کے مطا بق پی پی پی سے ذرائع نے بتا یا کہ سا بق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض کو فریال تا لپور کے خلاف زہر ا’گلنے پر اسلام آباد طلب کیا گیا اور پار ٹی سے فارغ کر دیا گیا تھا جس پر راجہ ریاض نے منت سماجت کی مگر بلا ول بھٹو زرداری اور فریال تا لپور نہ ما نے اور پار ٹی کے دروازئے ہمیشہ کے لیے ان پر بند کر دیے گئے ذرائع نے بتا یا کہ را جہ ریا ض گز شتہ 2ماہ سے پارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کا وقت ما نگتے رہے مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا جس پر را جہ ریاض نے پی ٹی آئی میں شمو لیت ا ختیار کی 20مئی کو پی ٹی آئی کا دو پٹہ پہنیں گے۔