پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

پشاور میں جلسے کیلئے عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہیں، امیر مقام

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اگر احتساب چاہتے ہیں تو پہلے اپنے والد کو پاکستان لائیں، پشاور میں جلسے کیلئے عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہیں،عوام نے احتجاج اور الزام کی سیاست کو مسترد کر دیا، مسلم لیگ (ن) پشاور کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ،انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وہ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ کے پی کے کی عوام وزیراعظم نواز شریف سے محبت کرتی ہے، عوام نے احتجاج اور الزام کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی کے 8پشاور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی عمران خان کیلئے پیغام ہے، آئندہ انتخابات میں کے پی کے میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہو گی، عمران خان کے شفافیت کے نعرے کھولے اور بے بنیاد ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اگر احتساب چاہتے ہیں تو پہلے اپنے والد کو پاکستان لائیں، مخالفین مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، وزیراعظم عوام کے مینڈیٹ پر حکومت میں آئے ہیں اور عوام نے 2018ء تک مسلم لیگ کو حکمرانی کا حق دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) 2018 میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ کامیاب ہو گی، مسلم لیگ (ن) پی کے 8 کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور پشاور کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتحادی اور قابل احترام ہیں، پشاور میں جلسے کیلئے عمران خان کا چیلنج قبول کرتے ہیں۔(اح)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…