کراچی (نیوز ڈیسک) انسداددہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی راسے تعلق کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ لندن سیکرٹر یٹ کے محمدانور سمیت 3ملزمان کواشتہاری قراردیگر جائیدادضبط کرنے کاحکم دیدیاتفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی کراچی کی خصوصی عدالت نے اینٹی ٹیررسٹ ڈپارٹ کی جانب سے رپورٹ جمع کروانے پرمتحدہ قومی موومنٹ کے لندن سیکرٹریٹ کے انچارج محمدانور،محمدصدیق اورسلمان کواشتہاری قراردیتے ہوئے ان کی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیدادضبط کرنے کاحکم دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اشتہارجاری کرنے کاحکم دیاہے جبکہ اغواءقتل اوردیگر مقدمات میں ملوث محسن،عادل سمیت 4ملزمان پرمقدمہ چلانے کاحکم دیا ہے مذکورہ رپورٹ میں عدالت کوبتایا گیا ہے کہ گرفتارملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ وہ محمدانور کی ہدایت پربھارت جاکرراسے تربیت حاصل کرتے تھے محمدانور کے کہنے پرکراچی میں وارداتیں کرتے تھے ،جبکہ ملزمان نے بتایا ہے کہ محمدانور نے بھارتی خفیہ ایجنسی راکوکئی اہم معلومات بھی فراہم کی ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی گئی لیکن معلوم ہوا ہے کہ ملزمان ملک سے باہر ہیں جن کی گرفتاری ممکن نہیں ہے پندرہ گرفتارملزمان پرمقدمہ چلایاجائے جس پرعدالت نے چالان منظورکرتے ہوئے گواہوںکونوٹس جاری کردیئے ۔