منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

راجہ ریاض کا پارٹی قیادت سے اختلافات پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے پارٹی قیادت سے اختلافات پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 20 مئی کو فیصل آباد کے جلسے میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا،آصف علی زرداری سے اچھے تعلقات ہیں،منظور وٹو سے کوئی اختلاف نہیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ ریاض نے پارٹی قیادت سے اختلافات اور فیصلوں سے نالاں ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے، راجہ ریاض کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں تمام معاملات طے پا چکے ہیں اور راجہ ریاض 20 مئی کو فیصل آباد کے جلسے میں پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کافی عرصے سے راجہ ریاض کے فریال تالپور سے اختلافات چل رہے تھے اور سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی معاملات ٹھیک کرنے کی بھی کوشش کی جو سود مند ثابت نہ ہو سکی۔جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے میرے بہت اچھے تعلقات ہیں ، آصف علی زرداری نے ہمیشہ میری رہنمائی کی ہے، منظور وٹو سے کوئی اختلاف نہیں لیکن میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی تھیں اور مجھے دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی تھی جس سے بددل ہو کر میں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بارہا پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پنجاب میں پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ اور کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے اپنا پیغام پہنچایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔(

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…