راولپنڈی(این این آئی )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے صفورہ چورنگی بس ، صالح مسجد، سماجی کارکن سبین محمود اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں میں ملوث القاعدہ کے 5 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔پانچوں دہشت گردوں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے پانچ خطرناک دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے ۔ یہ دہشتگرد کراچی میں صفورا چورنگی بس حملے ، صالح مسجد کراچی کے قریب بم دھماکے اور خاتون سماجی کارکن سبین محمود سمیت قانون نافذ کرنیوالے ادارو ں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ بیان کے مطابق مذکورہ پانچوں دہشتگردوں کیخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے ان میں طاہر حسین منہاس ولد خادم حسین منہاس ، سعد عزیز ولد عبد العزیز شیخ ، اسد الرحمان ولد عتیق الرحمان ، حافظ ناصر ولد افضل احمد اور محمد اظہر عشرت ولد عشرت رشید احمد شامل ہیں ۔ بیان کے مطابق سزا پانے والے پانچوں دہشتگرد کالعدم تنظیم القاعدہ کے فعال ارکان تھے یہ دہشتگرد صفورا چورنگی کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملے میں ملوث تھے جس کے نتیجہ میں متعدد افراد کی جانیں ضائع ہوئیں اور کئی زخمی ہوئے سزا پانے والے دہشتگرد صالح مسجد کراچی پر حملے سماجی کارکن سبین محمود پر حملے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملے میں ملوث تھے ۔ مذکورہ دہشتگردوں نے عدالت میں اپنے جرائم کا اعتراف کیا دہشتگرد طاہر حسین منہاس کیخلاف 9 الزامات ، سعد عزیز کیخلاف 10 الزامات ، اسد الرحمان کیخلاف 4 الزامات جبکہ حافظ ناصر اور محمد اظہر عشرت کیخلاف پانچ پانچ الزامات کے تحت مقدمات چلائے گئے اور پانوں دہشتگردوں کو موت کی سزا سنائی گئی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی طرف سے سزائے موت کی توثیق کے بعد سزا پانے والے دہشتگردوں کو کسی بھی وقت پھانسی دی جا سکتی ہے ۔
ان 5 لو گو ں کو پھا نسی دیدی جا ئے آرمی چیف راحیل شریف نے حکم جا ری کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































