بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا معروف صحا فی قتل ، وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان( آن لائن )لودھراں میں پسند کی شادی کرنے والوں کی مدد کرنے والے صحافی کو قتل کردیا گیا،صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں،لواحقین او ر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق لودھراں میں لو میرج کرنے والے جوڑے کو سپورٹ کرنے والے صحافی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔36سالہ اجمل جوئیہ جو کہ گزشتہ 12سالوں سے کئی قومی اخبارات کیلئے کام کرچکے تھے کہروڑ پکا میں اپنے ایک دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں پانچ مسلح افراد نے ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کی زد میں آکر اجمل اور اس کا دوست شدید زخمی ہوگئے۔اجمل کو 6جبکہ اس کے دوست کو دو گولیاں لگیں۔مقامی افراد نے فوری طور پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پہنچایا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اجمل جوئیہ جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اجمل کی لاش لواحقین کے حوالے کردی۔جوئیہ کے والد نذرمحمد کی مدعیت میں اقبال سیال،ریاض سیال،عباس سیال اوردونامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جوئیہ نے سیال فیملی کی ایک خاتون صغریٰ کی شہزاد نامی شخص سے لو میرج کو سپورٹ کیا اور ضلعی حکام کو انہیں ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔جوئیہ کے اس اقدام پر صغریٰ کے اہلخانہ سخت نالاں تھے اور جوئیہ کو قتل س ایک دن قبل قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔لودھراں ،وہاڑی اور ملتان کی صحافتی تنظیموں نے اجمل جوئیہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔جبکہ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔جس کے بعد لودھراں میں پولیس حکام نے ملزمو ں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…