فیصل آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کی دو سری بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی پنجاب میں وکٹ بڑی وکٹ گرادی ،راجہ ریاض نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان عمران خان کے جلسے میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چھوڑنے کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ فریال تالپور نکلیں۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کو آگاہ کر دیا ہے مگر معاملات طے نہیں ہوپائے ، پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ڈھانچہ انتہائی کمزور ہے۔ جس کی وجہ خود پیپلز پارٹی ہے ۔