اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ڈی جی رینجرز کا دینی درسگاہ کا دورہ ، معروف عالم دین سے اہم ملاقات

datetime 13  مئی‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی)ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا ،جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااورمفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی سمیت دیگر علما کرام سے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے جمعرات کو معروف دینی درسگاہ دارالعلوم کراچی میں آمد کے موقع پر جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور جامعہ کے رئیس مفتی محمد رفیع عثمانی اور مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز نے وفاق المدارس العربیہ کے تحت جاری امتحانات کا بھی جائزہ لیا،ڈی جی رینجرز کو دارالعلوم میں جاری تعلیمی خدمات پر بریفنگ دی گئی اور رینجرز کے آپریشن کے نتیجے میں شہر میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آنے پر ڈی جی رینجرز کی کارکردگی کو بھی سراہا ،یاد رہے کہ ڈی جی رینجرز نے گزشتہ ماہ جامعہ بنوری ٹاون کے ختم بخاری شریف میں بھی شرکت کی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی رینجرز کابعض دیگر دینی مدارس میں بھی دورہ متوقع ہے ان دوروں کا مقصد دینی مدارس اور سیکورٹی فورسز میں اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…