منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پانامہ لیکس میں نام نہیں،رحمن ملک کانجی ٹی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

datetime 13  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے مطابق پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی میری یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی ملکیت میں نہیں ہے بلکہ یہ کمپنی گولڈ سٹار ایکویٹی نامی ایک گروپ کی ہے ، پانامہ لیکس میں کہیں بھی میرا یا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا نام نہیں ہے ۔ جمعرات کو سینیٹر رحمان ملک نے پیمرا میں پیٹیشن درج کروائی اور اس میں چیئرمین پیمرا سے استدعا کی ہے کہ وہ اس ٹی وی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کرے جس نے رحمان ملک کو پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی کا مالک قرار دیا ہے جب کہ میرا اس کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی ویب سائٹ میں مجھے لیٹویا کی پیٹرو لائن انٹرنیشنل کمپنی کا مالک قرار دیا ہے جب کہ آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کمپنی میرے یا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام پر نہیں ہے بلکہ اس کا مالک گولڈ سٹارایکویٹی نامی ایک گروپ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا اور محترمہ بے نظیر شہید کا پانامہ لیکس کہیں بھی نام موجود نہیں ہے ۔ میرے نام پر پانامہ میں کوئی آف شور کمپنی ،اکاؤنٹ یا کاروبار نہیں ہے ۔ رحمان ملک نے کہا کہ میں اپنی لیگل ٹیم کو معاملے کی چھان بین کا حکم دے چکا ہوں تاکہ ذمہ داروں کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…