کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ،پشین ، قلعہ عبداللہ اور چمن سمیت گردونواح میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ،پشین ، قلعہ عبداللہ اور چمن سمیت گردونواح میں درمیانی شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز چمن کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔