اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم پر منی لانڈرنگ اور را سے فنڈنگ کے الزام پر تحقیقاتی ٹیم جو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کی سربراہی میں کام کر رہی ہے نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کیا اور انہیں دوبارہ طلب کر لیا۔ سرفراز مرچنٹ نے سیکورٹی دینے کی صورت میں پاکستان آنے کی مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔ واضح رہے حکومت نے تحقیقاتی ٹیم بنائی تھی جس میں انسداد دہشتگردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل، آئی بی کا ایک اور آئی ایس آئی کے دو ارکان سمیت سندھ رینجرز کے راجہ طاہر اقبال تحقیقاتی ٹیم کے رکن ہیں جو سرفراز مرچنٹ کے بیان کا جائزہ لیکر تحقیقات آگے بڑھائے گی اور ٹیم ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گی۔