ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

کے پی کی میں تبدیلی آ گئی ، باپ پاکستانی، بیٹا افغانی

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی سمیت تمام فیصلے ایوان میں ہونے چاہئیں، شناختی کارڈز بلاک کرنے سے نفرتیں پیدا ہوں گی، پارلیمنٹ مسئلہ کا حل نکالے جبکہ وفاقی وزیر زاہد حامد اور وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ شناختی کارڈز کے معاملے پر چیئرمین نادرا سے بات ہو چکی ٗ بلاک شناختی کارڈز کا جلد فیصلہ کر کے شناختی کارڈز جاری کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ٗبلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ارکان کی تشویش سے آگاہ کر دیا جائیگا ۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یوم دستور کے موقع پر ہمیں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کرنا چاہئے تھا کہ ہم نے وفاق کو کس طرح چلانا ہے ٗپارلیمنٹ ملک کے 20 کروڑ لوگوں کا نمائندہ ایوان ہے ٗخارجہ پالیسی سمیت تمام فیصلے اس ایوان میں ہونے چاہئیں ٗانہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کے نام پر پورے ملک میں ایک لاکھ پشتونوں کے نادرا شناختی کارڈز بلاک ہیں۔ اس سے نفرتیں پیدا ہوں گی جو وفاق کے لئے نقصان کا باعث بنیں گی۔ پارلیمنٹ اس مسئلہ کا کوئی حل نکالے۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ افغان مہاجرین کے مسئلہ کو منفی انداز میں دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ یو این ایچ سی آر کے تحت یہاں موجود ہیں، جب تک حالات ٹھیک نہیں ہوں گے وہ یہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کے شناختی کارڈز بلاک ہونے سے انہیں کئی مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کا نفاذ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس صورتحال کا تدارک نہ کیا گیا تو ہم ایوان کا اس وقت تک بائیکاٹ کریں گے جب تک موجودہ طریقہ کار درست اور ٹیکسوں کا فیصلہ واپس نہیں لیا جائے گا۔ آفتاب شیرپاؤ کے استفسار پر زاہد حامد نے کہا کہ شناختی کارڈز کے معاملے پر ہم نے چیئرمین نادرا سے بات کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بلاک شناختی کارڈز کا جلد از جلد فیصلہ کر کے شناختی کارڈز جاری کئے جائیں۔ حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کے مسائل کے حوالے سے ایوان میں بحث کے لئے وقت مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پختونخوا میں ایسی شکایات ہیں کہ باپ کا شناختی کارڈ ہے مگر بیٹے کا شناختی کارڈ افغانی کہہ کر بلاک کر دیا گیا ہے۔ سوات میں ٹیکسوں کے حوالے سے تمام جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، اگر صورتحال یہی رہی تو وفاق کو نقصان پہنچے گا۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ارکان کی تشویش سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ وزارت داخلہ کو ہدایت کی جائے کہ اس مسئلہ کا حل نکالا جائے جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ شناختی کارڈز کے حوالے سے ہمیں ابھی تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا لوگوں کے ویزے زائد المعیاد ہو چکے ہیں ٗ ہمیں بتایا جائے کہ کب تک یہ مسئلہ حل ہوگا۔ ڈپٹی سپیکر نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں یکساں پالیسی تشکیل دی جائے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے تجویز دی کہ اس معاملے کو وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کر کے ہدایت کی جائے کہ ایک ماہ میں یہ مسئلہ حل کر کے رپورٹ دی جائے۔ مسلم لیگ میاں عبدالمنان نے کہا کہ نادرا کے بلاک شناختی کارڈز کے حوالے سے وزارت داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو ہدایت کی جائے کہ وہ ہمارے ساتھ مل بیٹھ کر کوئی حل نکالے ٗ یہ صرف پختونوں کا مسئلہ نہیں، ان کے حلقہ کے بہت سے لوگوں کے شناختی کارڈز بھی بلاک ہیں۔ نعیمہ کشور خان نے کہا کہ شناختی کارڈ کے معاملے پر ہمارے سوال کو قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا گیا مگر تاحال ہمیں کمیٹی کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا، اس کا نوٹس لیا جائے۔ جن بچوں کے والدین کے شناختی کارڈز بلاک ہیں وہ سراپا احتجاج ہیں کیونکہ ان کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیز کے حوالے سے بحث کے دوران آخری دن اپوزیشن کا صرف ایک رکن موجود تھا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا جائے۔تحریک انصاف کے رکن شہر یار آفریدی نے کہاکہ باہر سے پی ایچ ڈی کر کے وطن واپس آنے والوں کو تنگ کئے جانے کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاناما پیپرز کے حوالے سے بات کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ باہر سے پی ایچ ڈی کر کے آتے ہیں، انہیں یہاں پر اڑھائی سے تین سال تک تنگ کیا جاتا ہے۔ایم کیو ایم کے رکن اقبال محمد علی خان نے کہا کہ پی سی بی میں تیس تیس سال سے بیٹھے لوگ جب تک نہیں ہٹیں گے ، حالات بہتر نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے حوالے سے معاملات کو زیر بحث لایا جانا ضروری ہے، وہاں پر تیس تیس سال سے بیٹھے لوگ جب تک نہیں ہٹیں گے حالات بہتر نہیں ہوں گے۔جماعت اسلامی کی رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہا کہ سوات کے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج جیسے مسائل کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج جیسے مسائل کا سوات کے عوام کو سامنا ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔ چکدرہ سے سوات ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈ کی جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ملک میں ٹی بی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ترقیاتی فنڈز روک کر صنفی امتیاز نہ برتا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹی بی کا مرض ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نے کہاکہ حیدر آباد میں وفاقی یونیورسٹی کے مطالبہ پر عمل نہیں کیا جا رہا۔ عبدالوسیم نے کہا کہ کراچی تا حیدر آباد ایم نائن موٹر وے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ سپر ہائی وے کی مرمت کر کے اس کو ہی موٹر وے کا نام دیا گیا ہے جو درست نہیں ہے۔ حیدر آباد میں وفاقی یونیورسٹی کے مطالبہ کو بھی نہیں سنا جا رہا۔پیپلز پارٹی کے رکن عبدالستار باچانی نے کہاکہ قائد حزب اختلاف کے خلاف اگر کوئی ثبوت ہیں تو وہ ایوان میں لائے جائیں۔ عبدالستار باچانی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف پر الزامات سے جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ اگر ان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو وہ ایوان میں لے کر آئیں۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ اپوزیشن اراکین کے ساتھ ترقیاتی فنڈز میں امتیازی سلوک کا نوٹس لیا جائے، شمالی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔ صاحبزادہ طارق اﷲ نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے اپوزیشن ارکان کے ساتھ امتیازی برتاؤ ہو رہا ہے۔ 40 کروڑ کی جو رقم صوبے کو فراہم کی گئی ہے وہ بھی ابھی تک ڈی سی اوز کو ریلیز نہیں کی گئی، اس کا نوٹس لیا جائے اور اس حوالے سے پختونخوا حکومت سے پیشرفت کی رپورٹ طلب کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ شمالی علاقوں کو گزشتہ 15 دنوں سے اشیائے خوردونوش کی سپلائی بند ہے، اس معاملے پر خصوصی توجہ دی جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا کہ ملک میں ٹی بی کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ترقیاتی فنڈز روک کر صنفی امتیاز نہ برتا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹی بی کا مرض ایک مرتبہ پھر تیزی سے پھیل رہا ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔جماعت اسلامی کے رکن صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہا کہ نادرا کے بلاک شناختی کارڈز کے مسئلہ کے حل کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کا وقار اور تقدس اس بات میں ہے کہ یہاں جو بات کی جائے، اس پر عمل درآمد ہونا چاہئے۔ نادرا کے بلاک شناختی کارڈز کے مسئلہ کے حل کے لئے فوری لائحہ عمل بنایا جائے۔شہاب الدین خان نے کہا کہ آئین بنانے والوں کی بات تو کی جاتی ہے مگر آئین توڑنے والوں کی بات نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ 1947ء سے پہلے فاٹا پر ایف سی آر کا قانون اب بھی وہاں لاگو ہے، دیگر تمام موضوعات پر یہاں بحث ہو سکتی ہے تو فاٹا کو بھی زیر بحث لایا جائے۔ فاٹا میں حالات بہتر نہ ہوئے تو ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بہتری نہیں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…