پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں سنگدل باپ نے ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر تین ماہ کی بچی کو زمین پر پٹخ دیاجس کے نتیجے میں بچی چوٹ برداشت نہ کرتے ہوئے چل بسی۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں میکے بیٹھی ناراض بیوی کو منانے میں ناکامی پر جاوید نامی شخص نے طیش میں آکر اپنی 3ماہ کی بیٹی مناہل کو زمین پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں تین ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی۔ سنگدل باپ دوسری بیٹی کو لیکر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ در ج کرکے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں۔