اسلام آباد (نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کمیشن پر حکومت اپوزیشن کے لیےقابل قبول لائحہ عمل طےکرے۔ چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز پر شہبازشریف کی خاموشی معنی خیز ہے۔ وہ اپنے بھائی کے حق میں ایک لفظ بھی نہیں بولے۔لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کرپٹ لیڈر شپ کی وجہ سے کشکول بڑا ھوتا جارہا ہے۔ پانامہ سے متعلق لائحہ عمل کے لئے مختلف جماعتوں سے رابطے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو سے مل کر ان کا موقف جاننا چاہتا ہوں۔ سولو فلائٹ نہیں کریں گے، تاہم آئین کے دائرے میں رہتے ھوئے آگے بڑھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹ حکمرانوں سےنجات کے بغیرمسائل سےچھٹکاراکیسے ہوگا۔اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس بیٹھےبٹھائے اللہ کیطرف سےآئی ہے، اسے نظر انداز نہیں کر سکتے، اس حوالے سے اپوزیشن جماعتیں ثابت قدم ھو کر آگے بڑھیں گی۔ شہباز شریف اپنے بھائی کی وجہ سے دو بار وزیر اعلٰی بنے، تاہم پانامہ لیکس پر ان کی خاموشی معنی خیز ھے ۔