لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا خاندان ایک ہی پرواز سے لندن روانہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے لندن جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 757 کی بزنس کلاس ملک کے اہم سیاسی شخصیات سے بھری ہوئی ہے کیونکہ اس پرواز میں عمران خان اور چوہدری نثار کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اہل خانہ بھی موجود ہیں۔
چوہدری نثارکے ساتھ ان کی اہلیہ جب کہ عمران خان کے ہمراہ جہانگیر ترین اور علیم خان ہیں، دونوں شخصیات کی نشستیں ایک دوسرے سے کچھ ہی فاصلے پرہیں، پی آئی اے ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی ون اے جب کہ ون ایچ عمران خان کے نام پر مختص ہے۔
لاہورایئرپورٹ پرجب چوہدری نثاراورعمران خان کے درمیان ٹاکرا ہوا تو دونوں نے ناصرف گرم جوشی سے مصافحہ کیا بلکہ ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی اور نرم جملوں کا تبادلہ کیا۔
عمران ، نثار اورشہباز شریف کا خاندان ایک ہی ساتھ روانہ
14
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں