پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

پا ناما لیکس معا ملہ ! نواز فیملی کیخلاف بڑا کام ہو گیا ، نو ٹس جا ری

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہور (نیوز ڈیسک ) پا کستا نی صو بہ پنجا ب کے لا ہور ہا ئیکو رٹ نے پا نا ما لیکس کے معا ملے پر و فا قی حکو مت ، وزارت ، داخلہ ، نیب اور شریف فیملی کو نو ٹسز جا ری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس پر لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما گوہر نواز سندھو سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کی تھیں جن میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ 2013ء کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت نواز شریف نے اپنے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات خفیہ رکھیں اور کاغذات میں اپنے اور بچوں کے اثاثوں کی درست تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ۔
درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور اب پاناما لیکس کے انکشافات سے وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے ارکان کے خفیہ اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس پر نیب کو نواز شریف کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے جبکہ وزیر اعظم کو پانامہ لیکس کے انکشافات کی روشنی میں نااہل قرار دیا جائے ۔ درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے پانامہ لیکس کی دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے وفاق، نیب ، شریف خاندان اور وزارت داخلہ کو ایک ہفتے کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…