اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے ہفتے سے پیر کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائنڈینگ کا خدشہ بھی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی شام سے پیر تک فاٹا، پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے سے اتوار کے دوران سبی، بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور اور سکھر ڈویژن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائنڈینگ کا خدشہ ہے۔ سماء
ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں