سرگودھا ( نیوز ڈیسک )پانامہ لیکس کے مسئلہ پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر رائیونڈ کے گھیرائوکے اعلان کے بعد انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے لوگوں کی نگرانی شروع کردی ہے انتظامیہ کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتیں تبلیغی جماعت کے روپ میں رائیونڈ جانے کا منصوبہ بنا رہی ہیں جس پر انتظامیہ نے رائیونڈ تبلیغی مرکز کی نگرانی کیساتھ ساتھ آنیوالے تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کی تشکیل دینے والے مراکز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ جماعت کی تشکیل دینے سے جماعت میں شامل افراد کی پیشگی اطلاع لاہور انتظامیہ کو دیں تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تبلیغی جماعت کی آڑ میں آنیوالے افراد کا بھی پتہ چل سکے