پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ڈسٹرکٹ ہال میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے خطاب کے دوران بجلی کی انکھ مچولی پر وزیراعلی سیخ پاہوگئے۔ اگر واپڈا کو بیس دنوں میں ٹھیک نہ کیا تو پھر کہنا۔پشاور ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں رائٹ ٹو پبلک سروسز کی جانب سے منعقدہ تقریب سے وزیراعلی پرویزخٹک کے خطاب کے دوران بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری تھی جس پر وزیراعلیٰ سیخ پا ہوگئے اور واپڈا پر بھرس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈ کو بیس دن میں ٹھیک نہ کیا تو پھر کہنا۔وزیراعلی پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سڑکوں اور پلوں کے لیے نہیں نظام بدلنے کیلئے ووٹ دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کونسلر کی کرسی سے یہاں تک پہنچا ہوں۔ اہلکار نظام بدلنے میں دھوکا نہیں دے سکتے۔وزیراعلی نے تقریب سے خطاب میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اپنے محکموں پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ تقریب کے اختتام پر خواتین کونسلرز نے وزیراعلیٰ کی جانب سے بات نہ سننے پر آپے سے باہر ہوگئی اور احتجاج شروع کردیا اسی دوران دو خواتین اراکین معاملے پر آپس میں الجھ پڑی۔