لاہور (این این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات میں قانونی سقم سامنے آ گئے، الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں کئی سو کنال اراضی اور بنی گالا رہائشگاہ کی قیمت ہی ظاہر نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے 2014 ء کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق عمران خان نے اپنے اثاثوں کی موجودہ مالیت ظاہر نہیں کی۔ کئی سو کنال اراضی اور بنی گالا رہائش گاہ کی مالیت کا بھی نہیں بتایا گیا۔ پارلیمنٹیرینز کیلئے موجودہ مالیت ظاہر کرنا قانونی تقاضا ہے۔ دستاویز کے مطابق عمران خان کو بنی گالا میں موجودہ 300کنال کا گھر تحفے میں ملاتاہم چند روز قبل عمران خان نے کہا تھا کہ بنی گالا والا گھر بیرون ملک جائیداد بیچ کر خریدا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے 2014 ء میں اپنے اثاثوں کی کل مالیت 3کروڑ 27لاکھ 21ہزار روپے ظاہر کی ہے۔