لاہور(نیوز ڈیسک)2010سے2015کے دوران تعلیم اور صحت کے شعبہ میں بوگس بھرتیوں کے انکشاف کے بعد گریڈ 12اور اس سے اوپر کی پوسٹوں پر تعینات ہونے والے افسران کے پانچ سالہ ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی گئیں ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے صوبہ بھر میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران بھرتی ہونے والے گریڈ بارہ اور اس سے اوپر کے پوسٹوں کی جانچ پڑتال شروع کرتے ہوئے اسناد چیک کرنے کے لئے متعلقہ صوبائی وزراء ،محکمانہ سیکرٹریز اور پارلیمانی سیکر ٹریز پر مشتمل پینل بھی تشکیل دیدیا ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جو بھرتیاں ہوئیں ان میں متعدد افراد کی اسناد پر شکوک و شبہات کااظہار کیا گیا ہے اسی بنیا د پر اسنا دکو چیک کرنے اور بوگس بھرتیوں کو معطل کرنے کیساتھ انکوائری کا احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔