پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شوکت خانم کے تمام معاملات عوام کے سامنے ،کسی کو کرپشن کا شبہ ہے تو مالی معاملات کی جانچ پڑتال کرا سکتا ہے‘ عمران خان

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکمران کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کا خون چوس رہے ہیں ، حکمران جماعت نے اپنے لیڈر کو بچانے کیلئے شوکت خانم ہسپتال پر تنقید کی ، کسی کو کرپشن کا شبہ ہے تو مالی معاملات کی جانچ پڑتال کرا سکتا ہے،میاں برادران کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور اس پر بھی عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ خرچ ہوتا ہے ،اگر منی لانڈرنگ سے آف شور کمپنیوں میں پیسہ دیا جائے گا تو عوام ٹیکس کیوں دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں شوکت خانم ہسپتال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کا خون چوس رہے ہیں ، انہوں نے 1996ء اور 2011میں شوکت خانم ہسپتال پر حملہ کیا ، اب تیسری بار پھر اس ہسپتال پر حملہ کیا گیا ۔میری ٹیم نے اب تک زبردست کام کیا ہے اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے مولاجٹ نے چار سال پہلے شوکت خانم پرتنقید کی تو بیس فیصد عطیات میں اضافہ ہواتھا، اس بار بھی شوکت خانم پر تنقیدہوئی ہے امیدہے پچاس فیصدعطیات بڑھ جائیں گیجبکہ پشاور کا شوکت خانم لاہو رسے بھی بڑا ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ میاں برادران کی جب بھی طبیعت خراب ہوتی ہے وہ علاج کیلئے بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور اس پر بھی عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ خرچ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں کے درباری منہ بند کرانے کے لئے بلیک میلنگ شروع کر دیتے ہیں، کرپشن کو چھپانے کے لئے شوکت خانم کو بدنام نہ کیا جائے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کینسر کا علاج حکومت کے تعاون سے مفت ملتاہے لیکن شوکت خانم ہسپتال میں یہ سہولت مخیرحضرات کے تعاون سے فراہم کی جا رہی ہے۔ عوام کو سہولیات اس وقت ملیں گی جب پیسے کی منی لانڈرنگ نہیں ہوگی، اگر منی لانڈرنگ سے آف شور کمپنیوں میں پیسہ دیا جائے گا تو عوام ٹیکس کیوں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے اپنے لیڈر کو بچانے کیلئے شوکت خانم جیسے ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا ، ان کو کوئی شرم حیا نہیں ہے ، حکمرانوں کا سارا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہے ، جب ان کی کرپشن کی کہانیاں بے نقاب کی جاتی ہیں تو یہ شوکت خانم کیخلاف کارروائی شروع کر دیتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے تمام معاملات عوام کے سامنے ہیں ، کسی کو اس ہسپتال میں ایک روپے کی بھی کرپشن کا شک ہے تو وہ اس کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے مولا جٹ کی تنقید سے ہسپتال کے فنڈز میں 20فیصد اضافہ ہوا ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…