کراچی (نیوزڈیسک) سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کی اہلیہ نے 90روز تک پولیس کی حراست میں رکھنے کے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست دائر کردی ہے ۔انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11ڈبل ای ڈبل ای کے تحت 90روز تک ڈاکٹرعاصم حسین کو پولیس کی حراست میں رکھنے کے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ۔درخواست ڈاکٹرعاصم حسین کی اہلیہ زرین حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے لہذا اس کی فوری سماعت کی جائے ۔گزشتہ تاریخ پر سماعت کے بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی تھی ۔