اسلام آباد(نیوزڈیسک)پمز ہسپتال میں معذور لڑکی کیساتھ زیادتی کاملزم کرشن کمار عدالت میں پیش،تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیاگیا،پمز ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں معذور لڑکی کے ساتھ جسمانی زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔بدھ کو پولیس نے معذور لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے ملزم کرشن کمار کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کیا اور واقعہ کی تحقیقات کیلئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کرشن کمار کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پولیس ملزم کو تفتیش کیلئے خفیہ مقام کی جانب لے گئی۔واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پمز ہسپتال اسلام آباد کے میل نرس کرشن کمار نے آئی سی یو میں زیر علاج معذور لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور پھر میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ملزم روپوش ہو گیا۔ ملزم کو گرشتہ روز اس کے آبائی علاقے ہری پور سے گرفتار کیا گیا ۔