رحیم یار خان(نیوز ڈیسک ) آپریشن ضرب آہن کے دوران چھوٹو گینگ کی فائرنگ سے چھ پولیس اہل کار شہید، جب کہ نو کو اغوا کرلیا گیا۔رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے میں آپریشن ضرب آہن پورے زور سے جاری ہے، جہاں پولیس کو پیش قدمی میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے، کچہ جمال اور کچہ مورو میں پولیس کو چھوٹو گینگ نے گھیرے میں لیا۔چھوٹو گینگ سے فائرنگ کے تبادلے میں متعدد اہلکار شہید اور زخمی ہوئے، زخمیوں کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا ہے، آپریشن میں حصہ لینے والے نو اہلکاروں کو چھوٹو گینگ کے کارندوں نے یرغمال بنا لیا۔سات اضلاع کے سولہ سو اہلکار دو ہفتے میں صرف چار ڈاکوؤں کو ٹھکانے لگا سکے۔