دبئی / اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے والد محترم آصف زرداری کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی والد محترم اور سابق صدر آصف علی زرداری کو لندن میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دے دیا، اس سے قبل پی پی رہنماؤں نے بھی سابق صدر زرداری کو لندن آمد پر وزیراعظم سے ملاقات نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے ٹیلی فون پر آصف زرداری سے رابطہ کر کے ملاقات سے منع کیا، بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں پارٹی سے مشاورت بھی کی، بلاول کے فیصلے سے حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔
بیٹے نےبا پ کو ملا قا ت سے منع کر دیا ، جا نئے کس سے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں