لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ “ہمارے خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے، میرے والد نے علاج کیلئے لندن جانے سے پہلے میری دادی کا ہاتھ چوم کر ان کی دعائیں لیں”۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام پر وزیراعظم کی صحبزادی مریم نواز صفدر نے والد کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ “میرے والد وزیراعظم نواز شریف روانگی سے قبل میری دادی والدہ کا ہاتھ چوم رہے ہیں اور میری دادی نے انہیں علاج کیلئے اچھی صحت کی دعا دی”۔
جب کہ میڈیا میں گرم خبروں اور مفروضوں سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ سازشیں کرنے والوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے خاندان پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے اور شریف خاندان میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں، اللہ کے شکر سب ہم سب متحد ہیں۔
نواز شریف نے لندن روانگی کے وقت اپنی ما ں سے کیا کہا ؟ مر یم نواز حقیقت سامنے لے آئیں
13
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں