اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی وفقہ سوالات کے دوران غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس 10منٹ کے لئے معطل کر دیا بدھ کے روز اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں وفقہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی غیر حاضری پر سپیکر نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمان شیخ افتاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اراکین اسمبلی اور وزرا کو معلوم ہے کہ اجلاس 10بجے شروع ہوتا ہے مگر وزراموجود نہیں ہیں انہوںنے اجلاس کو 10منٹ کےلئے معطل کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمان شیخ افتاب کو کہاکہ 10منٹ کے اندر اندر جواب دینے والوں کو حاضر کریں ۔ ۔