راولپنڈی (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے راول روڈ سے ملحقہ سول ایوی ایشن کی اراضی پر”شہباز شریف پارک اینڈ سپورٹس کمپلیکس “کی تعمیر کے لئے 20ملین روپے کی ابتدائی گرانٹ جاری کر دی ہے 10کروڑ روپے کی لاگت سے 100کنال اراضی پر بنائے جانے والے اوپن ائرسپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ گراﺅنڈ،بیڈ منٹن کورٹ اور فٹ بال گراﺅنڈ کے علاوہ فیملی پارک بنایا جائے گا جس میں تعمیراتی کام بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کر ے گا جبکہ دیگر تمام امور پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)راولپنڈی انجام دے گی دوسری جانب پی ایچ اے نے راولپنڈی میں واقع 5چھوٹی نرسریوں کو شہر کے43چھوٹے بڑے پارکوں ،سڑکوں اور چوراہوں کی ضروریات کے لئے ناکافی قرار دیتے ہوئے مرکزی سطح پر سینٹرل نرسری کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے 1کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لئے ہیں اس ضمن میں صوبائی حکومت کو ارسال کردہ سمری میں کہا گیا ہے کہ چونکہ مری سمیت راولپنڈی کے پارکوں سڑکوں اور چوراہوں کی مسلسل تزئین و آرائش کے لئے پہلے سے موجود 5نرسریاں انتہائی ناکافی ہیں جس کے لئے 20ایکڑ پر محیط سینٹرل نرسری کا قیام ناگزیر ہے اس حوالے سے خیابان سرسید میں 25کنال اراضی موجود ہے تاہم مزید اراضی کی ضرورت ہے اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ڈاکٹر عابد ملک نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شہر میں نواز شریف پارک، لیاقت باغ، سراجیہ پارک،دوسہری پارک اور چلڈرن پارک میں5نرسریاں موجود ہیں جو موجودہ ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ فی الوقت پارکوں ،سڑکوں اور چوراہوں پر سالانہ30لاکھ روپے مالیت پودے لگانے کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب کو اپنی تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے نئی نرسری کے قیام کے لئے 1کروڑ روپے کے فنڈز کی ضرورت ہے شہباز شریف پارک اینڈ سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے ڈاکٹر عابد نے کہا کہ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے باﺅنڈری وال ، ٹائلینگ اور داخلی خارجی راستوں پر گیٹ لگانے تمام تعمیراتی کام بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی جاری ہے جس کے تکمیل کے ساتھ ہی پی ایچ اے اپنے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کر ے گی اور یہاں شہبازشریف فیملی پارک ، کرکٹ گراﺅنڈاور بیڈ منٹن کورٹ بنانے کے ساتھ مصنوعی گھاس سے مزین فٹ بال گراﺅنڈ بھی بنایا جائے گا تاہم اس فٹ بال گراﺅنڈ پر 20ملین روپے اضافی خرچ ہوں گے انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے وقارالنسا کالج
برائے خواتین میں خواتین کے لئے آسٹرو ٹرف ہاکی گراﺅنڈ بھی بنائے گی انہوں نے کہا اگرچہ شہباز شریف پارک اینڈ سپورٹس کمپلیکس میں جم کا قیام بھی شامل تھا لیکن رن وے نزدیک ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے نکتہ نگاہ سے جم کا منصوبہ ختم کر دیا گیا ہے اور اسی طرح مسلم ہائی سکول سید پور روڈ کے سامنے واقع باڈی بلڈنگ جم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا۔
راولپنڈی ،شہباز شریف پارک اینڈ سپورٹس کمپلیکس “کی تعمیر کے لئے 20ملین روپے کی ابتدائی گرانٹ جاری
13
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں