لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے سینما گھروں پر دہشت گردوں حملوں کے خطرے سے متعلق سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حسا اداروں کی جانب سے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں لاہور کے سینما گھروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی حکومت فوری حرکت میں آ گئی ہے۔ ضلعی حکومت نے سینما مالکان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سینما گھروں کی دیواروں کو 8 فٹ تک بلند کیا جائے اور ان پر خاردار تاریں لگائی جائیں۔ ہدایت پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سینما گھروں کو نہ صرف سیل کر دیا جائے گا بلکہ مالکان کیخلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔